چاند بہاری لال
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:08، 19 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====تصور باندھ کر دل میں تمہارا یا رسول اللہ{{ص}}==== تصور باندھ کر دل میں تمہارا یا رسو...)
نمونہ کلام
تصور باندھ کر دل میں تمہارا یا رسول اللہﷺ
تصور باندھ کر دل میں تمہارا یا رسول اللہﷺ
خدا کا کر لیا ہم نے نظارا یا رسول اللہﷺ
خدا کا وہ نہیں ہوتا، خدا اس کا نہیں ہوتا
جسے آتا نہیں ہونا تمہارا یا رسول اللہﷺ
زمیں پہ آ لگے خورشید محشر میں تو ان کو کیا
ہے جن پہ سایہ دامن تمہارا یا رسول اللہﷺ
خدا کا بحر رحمت اس قدر کیوں جوش میں آیا
کسی بیکس نے کیا تم کو پکارا یا رسول اللہﷺ
خدا حافظ، خدا ناصر سہی لیکن یہ محشر ہے
یہاں تو آپ ہی دیں گے سہارا یا رسول اللہﷺ
خدا کا نام لے لے کر جو بن آیا وہ لکھ لایا
مجھے کب نعت لکھنے کا ہے یارا یا رسول اللہﷺ