شفیع اوکاڑوی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:27، 16 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہو==== بارہ ربیع الاول کو وہ آیا در یتیم ماہ نبوت مہر...)
نمونہ کلام
اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہو
بارہ ربیع الاول کو وہ آیا در یتیم
ماہ نبوت مہر رسالت صاحب خلق عظیم
نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہو
آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار
پڑھتے ہیں صلی اللہ علیہ و سلم آج در و دیوار
نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہو
حامد و محمود اور محمد دو جگ کا سردار
جان سے پیارا راج دلارا رحمت کا سرکار
نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہو
پیاری صورت ہنستا چہرہ منہ سے جھڑتے پھول
نور کا پتلا چاند سا مکھرا حق کا پیارا رسول
نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہو
کفر و شرک کی کالی گھٹائین ہو گئیں ساری دور
مشرق و مغرب دنیا کے اندر ہو گیا نور ہی نور
نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہو
جبرائیل آئے جھولا جھولانے لوری دیں غلمان
سوجا سوجا رحمت عالم میں تیرے قربان
نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہو