جو خوش نصیب ہیں جاکر سلام کرتے ہیں ۔اظہر کمال

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:30، 18 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ==={{نعت }} === جو خوش نصیب ہیں جاکر سلام کرتے ہیں ہم ان کی نعت سنا کر سلام کرتے ہیں زمیں کا حسن شہہِ ک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جو خوش نصیب ہیں جاکر سلام کرتے ہیں

ہم ان کی نعت سنا کر سلام کرتے ہیں


زمیں کا حسن شہہِ کائنات کادر ہے

جہاں پہ شاہ بھی جا کر سلام کرتے ہیں


زمیں کی سیر کو آئیں ملائکہ جب بھی

وہاں قطار بنا کر سلام کرتے ہیں


فقط ثناۓ نبی کے سبب جہاں والے

مجھے گلے سے لگا کر سلام کرتے ہیں


وہ جن کو حرفِ ندامت کوئی نہیں ملتا

وہ صرف اشک بہا کر سلام کرتے ہیں


وہ جب نکلتے ہیں معراج کےلئے اظہر

ستارے راہ سجا کر سلام کرتے ہیں