اس زمیں تک نہیں محدود ، وجود-مسعود ﷺ ۔ مسعودساگر
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:05، 18 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ==={{نعت }} === اس زمیں تک نہیں محدود ، وجود-مسعود ﷺ کُن سے پہلے بهی تها موجود،وجود-مسعودﷺ ہفت اقلیم...)
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اس زمیں تک نہیں محدود ، وجود-مسعود ﷺ
کُن سے پہلے بهی تها موجود،وجود-مسعودﷺ
ہفت اقلیم نہیں نور - مجسم کا بدل
ہے مرا گوہر-مقصود وجود-مسعود ﷺ
وہ تو پہنچا تها وہاں پر کہ جہاں ہوتی ہے
راہ جبریل کی مسدود،وجود- مسعود ﷺ
ورفعنا لک ذکرک،کرے تعریف خدا
رب-کعبہ کا ہے محمود،وجود- مسعود ﷺ
ان سے بڑهه کے کہیں رکهتا ہے پسینہ اس کا
مشک ، عنبر ،مہک - عود وجود-مسعود ﷺ
کہکشاں نقش- کف-پا کی بناتے ہوئے دهول
سدرہ سے آگے کرے بود ،وجود- مسعود ﷺ
خاک کہتے ہیں جو اس کو انهی کے منہ میں خاک
غیر ممکن ہو وہ مفقود،وجود -مسعود ﷺ