محشر میں بھی امت سے سرکار نبھائیں گے ۔ ذوالفقار زکی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:38، 22 نومبر 2017ء از ابو الحسن خاور (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : ذوالفقار زکی === {{نعت }} === محشر میں بھی اُمت سے سرکار نبھائیں گے ہم سب کی شفاع...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : ذوالفقار زکی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

محشر میں بھی اُمت سے سرکار نبھائیں گے

ہم سب کی شفاعت کا ، بِیڑا وہ اٹھائیں گے


جب گرمئی محشر میں ، اک تشنہ لبی ہو گی

وہ سب کو مئے کوثر بھر بھرکے پلائیں گے


جب حشر میں کوئی بھی امداد نہیں دے گا

وہ اپنے غلاموں کو کملی میں چھپائیں گے


چُن چُن کے نکالیں گے وہ سب کو جہنم سے

ہر ایک مسلماں کو دوزخ سے بچائیں گے


تشریف وہ لائیں گے جب قبر اندھیری میں

ہم اُٹھ کے ذکی اُن کو یہ نعت سنائیں گے