یا محمد ہے سارا جہاں آپ کا ۔ بہزاد لکھنوی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 03:37، 6 اکتوبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
یا محمد ہے سارا جہاں آپ کا
یہ زمیں آپ کی آسماں آپ کا
رحمت عالمیں آپ کی ذات ہے
سب یہ لطف کرم ہے عیاں آپ کا
آپ کا ذکر کرتی ہے ہردم زباں
قلب کرتا ہے ہردم بیاں آپ کا
عاصیوں کے لیے جز ندامت ہے کیا
آسرا ہے شفیع زماں آپ کا
اس کو رہتی ہے ہردم مدینے کی دھن
یہ جو بہزاد ہے نعت خواں آپ کا