ارض و سما کی بزم میں، ہوتا مرا بھی نام خاص

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 20:15، 3 جنوری 2017ء از 119.156.99.140 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: ارض و سما کی بزم میں، ہوتا مرا بھی نام خاص شاہ امم کا میں اگر، ہوتا کوئی غلام خاص چشم فلک نے دیکھا ہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

ارض و سما کی بزم میں، ہوتا مرا بھی نام خاص شاہ امم کا میں اگر، ہوتا کوئی غلام خاص چشم فلک نے دیکھا ہے، ایک نظارہ ایسا بھی عشق نبی نے کر دیا، ایک سیاہ فام خاص ختم رسل بھی ہیں وہی، وہ ہی امام انبیا ان کو سبھی رسولوں میں، بخشا گیا مقام خاص شہر نبی کی ساعتیں، لطف میں خلد سے فزوں راتیں بھی اس کی منفرد، اور ہیں صبح و شام خاص شاہ و گدا کا امتیاز، آ کے مٹایا آپ نے آپ کی بارگاہ میں، ہو گئے سارے عام خاص