در پاک پر بلا لو مری جاں مدینے والے ۔ فوزیہ شیخ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 20:01، 17 ستمبر 2017ء از 39.42.187.64 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم در ِ پاک پر بلا لے مری جاں مدینے والے اسی خاک میں سما لے مری جاں...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

در ِ پاک پر بلا لے مری جاں مدینے والے اسی خاک میں سما لے مری جاں مدینے والے


مرے سر پہ تاج ہوگا ترےدر کی سلطنت کا مجھے قدموں میں بٹھا لے مری جاں مدینے والے


یہ بہشت کا جو ٹکڑا ترے گھر کے سامنے ھے اسی میں مجھے بسا لے مری جاں مدینے والے


ترے ہجرکی تپش میں شب و روز جل رہی ہوں غم ِ ہجر سے بچا لے مری جاں مدینے والے


تو ہی عا صیوں کا والی تو ہی بے کسوں کا داتا مرے سب گنہ چھپا لے مری جاں مدینے والے


در ِ فاطمه کے صدقے مجھے در سے نہ اٹھانا سگ ِ آستاں بنا لے مری جاں مدینے والے

فوزیہ شیخ