جاں آبروئے دس پہ فدا ہو تو بات ہے ۔ حفیظ تائب

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:32، 11 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: حفیظ تائب ==== {{نعت}} ==== جاں آبروئے دس پہ فدا ہو تو بات ہے حق عشق مصطفیﷺ کا ادا ہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: حفیظ تائب

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جاں آبروئے دس پہ فدا ہو تو بات ہے

حق عشق مصطفیﷺ کا ادا ہو تو بات ہے


ہر لحظہ دل میں یاد رسول انامﷺ ہو

ہر دم لبوں پہ صل علی ہو تو بات ہے


سرکارﷺ کی رضا میں ہے اللہ کی رضا

ہر دم رضا رسولﷺ کی چاہ ہو تو بات ہے


دیتی ہے یہ پیام ہوائے دیار پاک

عشق نبیﷺ عمل کی بنا ہو تو بات ہے


ہر منزل حیات میں پیش نگاہ شوق

ارشاد خواجہ دوسرا ہو تو بات ہے


خیر الامم کی شان سے ہم سب ہیں سرفراز

انسانیت کا ہم سے بھلا ہو تو بات ہے