پھر کرم ہوگیا میں مدینے چلا ۔ عبید رضا قادری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:07، 5 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: عبید رضا قادری ==== {{نعت}} ==== پھر کرم ہوگیا میں مدینے چلا میں مدینے چلا میں مدین...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: عبید رضا قادری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پھر کرم ہوگیا میں مدینے چلا

میں مدینے چلا میں مدینے چلا


کیف و مستی عطا مجھ کو کردے خدا

مانگتا یہ دعا میں مدینے چلا


اے شجر اے ہجر تم بھی شمس و قمر

دیکھو دیکھو ذرا میں مدینے چلا


کیا بتاوؔں ملی دل کو کیسی خوشی

جب یہ مژدہ سنا میں مدینے چلا


مسکرانے لگی دل کی اک اک کلی

غنچہ دل کِھلا میں مدینے چلا