یارب میری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے ۔ عشرت گودھروی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:02، 1 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: عشرت گودھروی ==== {{نعت}} ==== یارب میری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے آنکھیں مجھے دی ہیں...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: عشرت گودھروی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

یارب میری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے

آنکھیں مجھے دی ہیں تو مدینہ بھی دکھا دے


سننے کی جو قوت مجھے بخشی ہے خداوند

پھر مسجدِ نبوی کی اذانیں بھی سنا دے


حوروں کی نہ غلماں کی نہ جنت کی طلب ہے

مدفن مرا سرکار کی بستی میں بنا دے


منہ حشر میں مجھ کو نہ چھپانا پڑے یا رب

مجھ کو تیرے محبوب کی کملی میں چھپا دے


مدُت سے میں ان ہاتھوں سے کرتا ہوں دعائیں

انِ ہاتھوں میں اب جالی سنہری وہ تھما دے


عشرت کو بھی اب خوشبوئے حسان عطا کر

جو لفظ کہے وہ اسے تو نعت بنا دے