قلم ہاتھ میں میرے آیا اگر ہے ۔ ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 01:47، 5 جولائی 2017ء از 39.41.222.40 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: قلم ہاتھ میں میرے آیا اگر ہے ثنا مصطفےٰ کی ہی پیشِ نظر ہے ثنا مصطفےٰ کی جو پیشِ نظر ہے قلم میں سی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

قلم ہاتھ میں میرے آیا اگر ہے

ثنا مصطفےٰ کی ہی پیشِ نظر ہے


ثنا مصطفےٰ کی جو پیشِ نظر ہے

قلم میں سیاہی نہیں آبِ زر ہے


رُخِ مصطفےٰ مصدرِ حُسنِ عالم

اُسی کا ہے پرتو ، جہاں میں ، جدھر ہے


نہیں جانِ رحمت سے نُوری کوئی بھی

حبیبِ خُدا سا نہ کوئی بشر ہے


کیا ہر زمانے نے تسلیم اس کو

کہ بعد از خُدا بس وُہی معتبر ہے


میں ہوں اک غلامِ غلامانِ احمد

مرا فخر بس اک اسی بات پر ہے


مجھے نعت کہنے کا کب ہے سلیقہ

خصوصی کرم اُن کا مجھ عام پر ہے


یہ ہے مختصر سی مری نعت لیکن

حقیقت میں آقا کی یہ نامہ بر ہے


خُدا کا کرم اُس پہ لازم ہے دانش !

بشر جو ثنا خوانِ خیرالبشر ہے