آپ کی شان ہے کیا شان رسول عربی ۔ داغ دہلوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:59، 21 جون 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: داغ دہلوی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== آپ کی شان ہے کیا شان رسول عربی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: داغ دہلوی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

آپ کی شان ہے کیا شان رسول عربی

آپ پر جان ہے قربان رسول عربی


کس نے یہ مرتبہ پایا، یہ ہوا کس کو عروج

ہوئےاللہ کے مہمان رسول عربی


ہے وہی حکم خداوند تعالی بیشک

جو ہو آپ کا فرمان رسول عربی


آپ کا رتبہ ہے ایسا کہ جناب جبرائیل

آپ کے در کے ہیں دربان رسول عربی