تصور میں مدینہ آ گیا ہے ۔ بہزاد لکھنوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:43، 13 مئی 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: [نعت گو شعراء] ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== تصور میں مدینہ آ گیا ہے فضا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


زمرہ: [نعت گو شعراء]

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

تصور میں مدینہ آ گیا ہے

فضا پر نور سا چھا گیا ہے


خوشا دل کو ملا عشق محمدﷺ

مراد زندگانی پا گیا ہے


وسیلے سے انہیں کے بڑھ رہی ہیں

دعاعں کا سلیقہ آ گیا ہے


وہ نقش پا ہے محراب النبی میں

مزا سجدوں کا اس جا آ گیا ہے


نظر میں اس کی کیا مستی کونین

جو دل کیف حضوری پا گیا ہے


جوڑتا ہے محمدﷺ ہی محمدﷺ

وہی راز محبت پا گیا ہے


کوئی ہی کان میں کہتا ہے بہزاد

مدینے سے بلاوا آ گیا ہے


مزید دیکھیے

بہزاد لکھنوی