اسی سے ہے لقب پاک سرور کونین منشی بشیشور پرشاد منور لکھنوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:05، 7 مارچ 2017ء از 92.98.217.132 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: اسی سے ہے لقب پاک سرور کونین یہ عرش و فرش یہ کل کائنات آپ کی ہے ہے مرتبہ اسے دارالسلام کا حاصل شر...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

اسی سے ہے لقب پاک سرور کونین


یہ عرش و فرش یہ کل کائنات آپ کی ہے


ہے مرتبہ اسے دارالسلام کا حاصل


شریک دل نگہ التفات آپ کی ہے


عرب کو جس نے بنایا جواب صد فردوس


بس ایک ذات ستودہ صفات آپ کی ہے


ہے کون شیخ معظم کی جو کرے تردید


خدا کے بعد اگر ہے تو ذات آپ کی ہے