آصف چشتی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:43، 19 فروری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
محمد آصف چشتی المعروف آصف چشتی ولد محمد صدیق ، مغل خاندان سے تعلق رکھنے والے مشہور نعت خواں ہیں ۔ والد بھی نعت خواں تھے ا ۔ آپ نے لاہور گیریژن کینٹ سے تعلیم حاصل کی ۔ چشتی صابری سلسلے میں میاں سید جمیل الرحمان چشتی کے بیعت کی ۔ گھریلو ماحول کی وجہ سے نعت خوانی کا شوق بچپن سے ہی تھا ۔
1991 میں پہلی نعت "در پہ کھڑا غلام بڑی دیر ہوگئی " پڑھی ۔ اور پھر نذیر نظامی اور افضل نوشاہی صاحب کو سن سن کر نعت خوانی کی مشق کی ۔ پسندیدہ ترین نعت خواں قاری زبید رسول ہیں
1998 سے عوامی محافل میں نعت خوانی شروع کی اور آئے سرکار ِ مدینہ " اور "آئیاں نے بہاراں" جیسے کلاموں سے شہرت پائی ۔
2001 میں QTV پر پہلی حاضری پیش کی ۔
آصف چشتی عربی انداز میں دف بجانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں ۔ ان کے بیشتر کلام دف کے ساتھ ہی پسند کیے گئے ۔
=
مشہور کلام
- حلیمہ مینوں نال رکھ لے
- ترے در کا جب سے گدا ہو گیا ہوں
- آئی نے بہاراں کملی والے آگے
- یا طیبہ یا طیبہ