بہزاد لکھنوی کی نعتیں
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:49، 19 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←پھر در مصطفی کی یاد آئی)
نمونہ کلام
پھر در مصطفی کی یاد آئی
پھر در مصطفی کی یاد آئی
کعبہ مدعا کی یاد آئی
کھل گیا جس سے دائمی گل دل
اس صبا اس ہوا کی یاد آئی
جو تھا ورد زماں مواجہہ میں
اس درد وفا کی یاد آئی
ہے جو تزئین مسجد نبوی
پھر اسی نقش پا کی یاد آئی
جالیوں کی قریں جو مانگی تھی
اس مرادوں و دعا کی یاد آئی
دیکھ کر اپنا عالم مسرور
ان کے لطف و عطا کی یاد آئی
ہوگئی پھر جبین دل بیتاب
قبلتیں و قبا کی یاد آئی
بن گیا قلب منبع انوار
گنج نور و ضیا کی یاد آئی
پھر مچلنے لگا ہے دل بہزاد
خاتم الانبیاءﷺ کی یاد آئی