فردوس فاطمہ اشرفی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 04:48، 15 ستمبر 2019ء از 106.76.159.168 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: نمونہء کلام خلد کس پر ہے فدا سوچو ذرا حسنِ شہرِ مصطفی سوچو ذرا صاحبِ لولاک کو آئے پسند شعر ایسا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نمونہء کلام


خلد کس پر ہے فدا سوچو ذرا

حسنِ شہرِ مصطفی سوچو ذرا


صاحبِ لولاک کو آئے پسند

شعر ایسا نعت کا سوچو ذرا


ارضِ طیبہ پر قدم رکھتے ہوئے

حال کیا ہوگا ترا سوچو ذرا


یادِ سرور میں دلِ مغموم کے

مسکرانے کی ادا سوچو ذرا


ان کے در پر رائگاں ہوتا ہے کیا ؟  

دل کا کوئی مدعا سوچو ذرا


مجرموں کو حشر میں دے گی پناہ

کس کی رحمت کی ردا سوچو ذرا


ہے فضائے مدحت ِ احمد کہاں

اور کہاں فکرِ رسا سوچو ذرا


تیری آنکھوں میں ہے فردوسِ حزیں

خواب کس در کا بسا سوچو ذرا


فردوس فاطمہ اشرفی