وسیم ممتاز

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:35، 16 جنوری 2019ء از 182.186.38.159 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: وسیم ممتاز کااصل نام وسیم الدین ہے۔21مارچ1956ءکو ملتان میں پیداہوئے۔گریجویشن کے بعد ایل ایل بی کیا ا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

وسیم ممتاز کااصل نام وسیم الدین ہے۔21مارچ1956ءکو ملتان میں پیداہوئے۔گریجویشن کے بعد ایل ایل بی کیا اور وکالت کے شعبے سے منسلک ہوگئے۔وسیم ممتاز کے والد ممتازالعیشی کاشماراستاد شعراءمیں ہوتاہے۔وسیم ممتاز نے بچپن میں ہی اپنے والد کے ہمراہ بطور سامع مختلف مشاعروں میں شرکت کی۔ ان کے گھر پر بھی شاعروں کی بیٹھک ہوتی تھی۔وسیم ممتاز نے ماہر قانون کی حیئیت سے بھی اپنا مقام بنایا۔وہ ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ملتان میں نعتیہ مشاعروں کی روایت کو وسیم ممتاز آگے بڑھارہے ہیں۔ان کی رہائش گاہ پر ہرسال دبستان وارثیہ کا سالانہ ردیفیہ مشاعرہ منعقد ہوتا ہے۔ان کے بھائی فہیم ممتاز بھی شعر کہتے ہیں۔