نجم الاصغر شاہیا
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:56، 13 جنوری 2019ء از 182.186.83.138 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: نجم الاصغر شاہیا کا اصل نام غلام اصغر شاہیا تھا۔ یکم جون 1944کو ملتان میں پیدا ہوئے ۔جھنگ سے میٹرک کی...)
نجم الاصغر شاہیا کا اصل نام غلام اصغر شاہیا تھا۔ یکم جون 1944کو ملتان میں پیدا ہوئے ۔جھنگ سے میٹرک کیا ، بی اے کے بعد ریفریجریشن اور ایئر کنڈیشننگ میں ڈپلومہ کیا ۔ 1971میں فوج کے شعبہ ای ایم ای سے وابستہ ہوئے ۔ دوران ملازمت کھاریاں میں بہت سا وقت گزارا ۔ سعودی عرب میں بھی ڈیپوٹیشن پر تعینات رہے ۔ شاہیا صاحب کے دو شعری مجموعے ” دوزخ میں پہلی بارش “ ( 2005)اور” نیند میں چلتی ہوا“ ( 2008) شائع ہوئے ۔ 20 فروری2010کو ملتان میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ نجم الاصغر شاہیا کی کلیات ان کی وفات کے بعد شائع ہوئی ۔