افضل فقیر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:23، 16 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====اک سلسلہ نور و ضیا دیکھ رہا ہے==== اک سلسلہ نور و ضیا دیکھ رہا ہے جو روضئہ شاہ دو س...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نمونہ کلام

اک سلسلہ نور و ضیا دیکھ رہا ہے

اک سلسلہ نور و ضیا دیکھ رہا ہے

جو روضئہ شاہ دو سرا دیکھ رہا ہے


عشاق یہاں سانس بھی لیتے ہیں ادب سے

اس جذبہ اطاعت کو خدا دیکھ رہا ہے


محبوب خدا اس کی طرف دیکھ رہے ہیں

اک زائر دربار یہ کیا دیکھ رہا ہے


آنکھیں ہیں تقا ضائے عقیدت سے خمیدہ

دل گنبد خضرا کی فضا دیکھ رہا ہے


اس طرز نوازش پہ فدا نعمت دارین

ہر فرد کرم خود پہ سوا یکھ رہا ہے


وہ محرم جاں، قاسم الطاف الہی

رنگ طلب شاہ گدا دیکھ رہا ہے


کس پیار سے ملتے ہیں فقیر اہل مدینہ

انساں دل و دل مہر وفا دیکھ رہا ہے


شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی