عابد نظامی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:19، 16 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: === نمونہ کلام === ==== آمد ہے کس پیمبر عالی مقام کی ==== آمد ہے کس پیمبر {{ص}} عالی مقام کی آنے لگیں صدائ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نمونہ کلام

آمد ہے کس پیمبر عالی مقام کی

آمد ہے کس پیمبر ﷺ عالی مقام کی

آنے لگیں صدائیں درود و سلام کی


ہر چیز ان کے واسطے تخلیق کی گئی

کیا شان ہے رسول علیہ السلام کی


جس نے نبیو کی یاد کو دل میں بسا لیا

اللہ نے اس پہ آتش دوزخ حرام کی


اللہ جانتا ہے محمدﷺ کا مرتبہ

انسان کو خبر کہاں ان کے مقام کی


سرکار اب مجھے بھی مدینے بلائے

یہ عرض اب قبول ہو اپنے غلام کی


سرکار کی نظر سع بنے فخر کائنات

کیا شان پوچھتے ہو صحابہ کرام ﷺ کی


عابد ہو بعد موت کے خاک رہ حجاز

واللہ اسے نمود کی خواہش نہ نام کی