منیبہ شیخ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


منیبہ شیخ کے والد کا تعلق دہلی سے تھا جبکہ ان کی والدہ صغریٰ بیگم درس و تدریس کے شعبے سے منسلک تھیں۔منیبہ شیخ نے فارسی ،ْ اسلامی تاریخ ،ْانڈین اسٹڈیز میں ایم اے کیا جبکہ استاد امراؤ بندو خان سے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی اور استاد امیر احمد خان کی شاگردی بھی اختیار کی۔ریڈیو سے پہلی نعت مرحبا سیّدی مکّی مدنی العربی پڑھی، اس کے بعد ریڈیو کے پروگرام پلیٹ فارم کی پانچ سال تک کمپیئرنگ بھی کی۔معروف نعت خواں کو 1979ء میں حج کا موقع نصیب ہوا۔حکومت پاکستان کی جانب سے منیبہ شیخ کی ان خدمات کے پیش نظر 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

وفات

آپ 14 مئی 2017 کو انتقال فرما گئیں ۔

اولاد

آپ کی بیٹی تحریم شیخ بھی ایک نعت خواں ہیں

بیرونی روابط

معروف نعت خواں منیبہ شیخ چل بسیں ۔ سما ٹی وی