در پاک پر بلا لو مری جاں مدینے والے ۔ فوزیہ شیخ
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:52، 18 ستمبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (Admin نے صفحہ در پاک پر بلا لو مری جاں مدینے والے کو بجانب در پاک پر بلا لو مری جاں مدینے والے ۔ فوزیہ شیخ منتقل کیا)
شاعرہ : فوزیہ شیخ
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
در ِ پاک پر بلا لے مری جاں مدینے والے
اسی خاک میں سما لے مری جاں مدینے والے
مرے سر پہ تاج ہوگا ترےدر کی سلطنت کا
مجھے قدموں میں بٹھا لے مری جاں مدینے والے
یہ بہشت کا جو ٹکڑا ترے گھر کے سامنے ھے
اسی میں مجھے بسا لے مری جاں مدینے والے
ترے ہجرکی تپش میں شب و روز جل رہی ہوں
غم ِ ہجر سے بچا لے مری جاں مدینے والے
تو ہی عا صیوں کا والی تو ہی بے کسوں کا داتا
مرے سب گنہ چھپا لے مری جاں مدینے والے
در ِ فاطمه کے صدقے مجھے در سے نہ اٹھانا
سگ ِ آستاں بنا لے مری جاں مدینے والے