آٹھویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش
معروف ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے اشتراک سے
محفلِ نعت حسن ابدال کا آٹھواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ
زیرِ صدارت : پروفیسر قیصر ابدالی |
مہمانانِ خصوصی : اسلم ساگر |
میزبان : مولانا مفتی قاری محمد جہانگیر قادری |
نظامت : ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش (سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال) |
مقام : نوری جامع مسجد محلہ حطاراں حسن ابدال |
تاریخ : ہفتہ 30 جولائی 2017 بمطابق 6 ذو القعدہ 1438 ھجری
شرکائے مشاعرہمحفل میں شرکت کرنے والے شعرا ء کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں
مشاعرے کی کاروائیحسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے قائم تنظیم محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے تحت ساتواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے اشتراک سے بتاریخ 30 جولائی 2017 بمطابق 6 ذو القعدہ 1438 ھجری بروز اتوار حسن ابدال میں جناب مفتی قاری محمد جہانگیر قادری کی میزبانی میں منعقد ہوا ۔ محفل کی صدارت صدر محفلِ نعت پاکستان ، حسن ابدال جناب پروفیسر قیصر ابدالی نے کی ۔ اس موقع پر محفل میں شرکت کے لیے خوصوصی طور پر اسلام آباد سے تشریف لانے والے محفلِ نعت پاکستان اسلام آباد کے دیرینہ رکن جناب محمد اسلم ساگر مہمانِ خصوصی تھے ۔ واہ کینٹ سے صدر بزمِ خیال و خامہ جناب ملک جاوید اختر اور صدر مریدِ اقبال فاؤنڈیشن جناب شاہد قاسمی خصوصی طور پر شریکِ محفل ہوئے ۔ حسبِ دستور نظامت کے فرائض صدر چوپال پاکستان اسلام آباد ریجن و محفلِ نعت حسن ابدال کے سیکرٹری ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش نے سرانجام دیے ۔ تلاوت کی سعادت جناب قاری 000 نقشبدنی نے حاصل کی - محفل کے اختتام پر میزبانِ محفل جناب قاری مفتی جہانگیر قادری نے تمام حاضرینِ محفل کے مرحومین کے لیے بالعموم اور ماہِ رمضان میں وفات پانے والے ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش کے جواں عمر پھپھو زاد بھائی ملک خرم علی (ملک گُلّو خان ) کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔ انھوں نے شرکائے محفل کی فلاحِ دارین کے لئے بھی خصوصی دعا فرمائی۔ صدرِ محفل نے اس موقع پر تمام شرکائے محفل کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو اپنی گوناگوں مصروفیات میں سے وقت نکال کر محفلِ نعت میں شرکت کے لیے تشریف لائے اور اس یقین کا اظہار کیا کہ محفلِ نعت کا یہ سفر بلا تعطل انشااللہ جاری و ساری رہے گا ۔
مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدتاس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے:
پروفیسر قیصر ابدالی - صدرِ محفل
انسان کو سکھلا دیا جینے کا قرینہ ہے قابلِ تقلید ترا اسوہِ حسنہ آقا ! ترے اقوال ہیں حکمت کا خزینہ
اسلم ساگر – مہمانِ خصوصی
کبھی تو میرا بھی پورا یہ خواب ہو جائے لکھوں میں جو بھی سدا آپ کے ہی نام کروں قبول آقا مرا انتساب ہو جائے
سید شمشیر حیدر
لے جاؤں جسے قبر میں سینے سے لگا کر یہ قتل ، یہ دہشت ترا مسلک تو نہیں ہے جو ہم نے دکھایا ترا پیغام بنا کر
محمد عارف قادری –
ہر سمت زمانے میں یہ اعلان کیا جائے ہے آپ کا شیوہ کہ ستم پر بھی کرم ہو سنت ہے کہ دشمن پر بھی احسان کیا جائے
شہرِ سلطانِ مدینہ کی فضا ہی اور ہے چاند سورج کھنچتے آتے ہیں مدینے کی طرف گنبدِ پر نور کی آصف ضیا ہی اور ہے
نہ میرا دل مرا دل ہے ، نہ میری جاں مری جاں ہے
ظفر برہانی
تری امداد ہی اک آسرا ہے دونوں جہانوں میں
مفتی جہانگیر قادری ( میزبانِ محفل )
خود کو سب سے امیر کیوں نہ کہوں
میں سوئے بزمِ سرور جا رہا ہوں لئے عمران لب پہ نامِ احمد سرِ میدانِ محشر جا رہا ہوں
رئیس عباس
ہم ہی ہجرت کا سکونت کا ہنر جانتے ہیں یہ تو فیضانِ شہِ ارض و سما ہے کہ رئیس ! عہدِ نفریں میں محبت کا ہنر جانتے ہیں
مجھ کو جتنا ملا تیرے در سے ملا ، کون دیتا ہے تیرے سوا یا نبی ! میں کہ مایوس تھا ہر گھڑی اور زمانے سے بھی تھی شکایت مجھے تو نے روشن کیا مجھ میں ایسا دیا ، میرا دل جگمگانے لگا یا نبی !
ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ( ناظمِ مشاعرہ )
ادراک کی حد میں نہ یقیں ہے نہ گماں ہے سر خم کیئے آتے ہیں سلاطینِ زمانہ اللہ رے کیا بارگہِ شاہِ زماں ہے |