خوش ہوں کہ میری خاک ہی احمد نگر کی ہے ۔ حفیظ تائب

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:47، 11 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: حفیظ تائب ==== {{نعت}} ==== خوش ہوں کہ میری خاک ہی احمد نگر کی ہے مجھ پر نظر ازل سے ش...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: حفیظ تائب

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خوش ہوں کہ میری خاک ہی احمد نگر کی ہے

مجھ پر نظر ازل سے شہ بحر و بر کی ہے


تابش میری نظر میں ہے اس رہگذار کی

جس پر نثار جلوہ فشانی قمر کی ہے


لب پر ہے بات خلق رسول کریمﷺ کی

آمد ریاض جاں میں نسیم سحر کی ہے


شاہد کیا ہے یاد مجھے پھر حضورﷺ نے

پھر کیفیت عجیب میری چشم تر کی ہے


یاد نبیﷺ ہو منزل عقبی میں ساتھ ساتھ

میری بس ایک یافت یہی عمر بھر کی ہے