میں کہ بے وقعت و بے مایا ہوں ۔احمد ندیم قاسمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:42، 7 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: خاص نعتیں شاعر: گمنام شاعر ==== {{نعت}} ==== میں کے بے وقعتوں بے مایاں ہوں تیری م...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: گمنام شاعر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

میں کے بے وقعتوں بے مایاں ہوں

تیری محفل میں چلا آیا ہوں


آج ہوں میں تیرا دہلیز نشیں

آج کا میں عرش کا ہم سایہ ہوں


چند پل ہوں تیری قربت میں کٹے

جیسے اکِ عمر گزار آیا ہوں


جب بھی میں عرضِ مدینہ پہ چلا

دل ہی دل میں بہت اترایا ہوں


تیرا پیکر ہے کہ اک حالہ نور

جالیوں سے تجھے دیکھ آیا ہوں


کتنی ٹھنڈی ہے تیرے شہر کی دھوپ

خود کو اکسیر بنا لایا ہوں


یہ کہیں خامی ایمان ہی نہ ہو

میں مدینہ سے پلٹ آیا ہوں