روئے بدر الدجیٰ دیکھتے رہ گئے ۔ سکندر لکھنوی
نعت کائنات سے
شاعر : سکندر لکھنوی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
روئے بدر الدجیٰ دیکھتے رہ گئے
چہرۂ والضحٰے دیکھتے رہ گئے
حسنِ خیر الوری میں خدا کی قسم
ہم جمالِ خدا دیکھتے رہ گئے
ہم گناہگار پہنچے درِ پاک پر
زاھد و پارسا دیکھتے رہ گئے
جالیوں کے قریب بیٹھ کر وجد میں
نورِ حق کی ضیا دیکھتے رہ گئے
جو سکندر ہوا ان کے دربار سے
وہ کرم وہ عطا دیکھتے رہ گئے