لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب ۔ علامہ اقبال
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 23:46، 27 جولائی 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
شاعر: ڈاکٹر علامہ محمد اقبال
نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب
گنبدِ آبگینہ رنگ تیرے محیط میں حجاب
عالمِ آب و خاک میں تیرے حضور کا فروغ
ذرہ ریگ کو دیا تو نے طلوعِ آفتاب
شوکت سنجر و تیرے جلال کی نمود
فقر و جنید بایزید تیرا جمال بے نقاب
شوق تیرا اگر نہ ہو میری نماز کا امام
میرا قیام بھی حجاب میرا سجود بھی حجاب
نعت خوانوں کی پذیرائی
مزیددیکھیے
علامہ اقبال | کلام اقبال میں نعتیہ عناصر | وہی قرآں، وہی فرقاں، وہی یسیں ، وہی طہ