جو راز تھا وہ راز اب ظہور تک پہونچ گیا

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:18، 14 جولائی 2022ء از 49.32.188.187 (تبادلۂ خیال)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: عزم شاکری

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جو راز تھا وہ راز اب ظہور تک پہونچ گیا

یہ نور کا کمال تھا جو نور تک پہونچ گیا


خوشی سے یوں اٹھا یہ سر غرور تک پہونچ گیا

مرا سلام جب در حضور تک پہونچ گیا


جہالتوں کے قافلے چلے بس ایک دو قدم

پیام حق اٹھا تو دور دور تک پہونچ گیا


جو چھیڑی نعت مصطفیٰ تو دل سے یہ اٹھی صدا

شعور آج واقعی شعور تک پہونچ گیا


قسم خدا کی آج میری عاقبت سنور گئ

میں خوش نصیب خطئہ کھجور تک پہونچ گیا