سردار عبدالرب نشتر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:20، 24 جنوری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نمونہ کلام

شب و روز مشغول صل علی ہوں

شب و روز مشغول صل علی ہوں

میں وہ چاکر خاتم انبیاء ہوں


نگاہ کرم سے نہ محروم رکھیو

تمہارا ہوں میں گر بھلا یا برا ہوں


مجھے بھی معراج ہو معراج والے

میں دیوانہ لیلائے معراج کا ہوں


مرے لحن پر رشک داود کو ہے

مدینے کی گلیوں کا نغمہ سرا ہوں


میں ہوں ہر دو عالم سے آزاد نشتر

گرفتار زلف رسول خدا ہوں

شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی