معراج کی رتیا دھوم یہ تھِی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:58، 14 اگست 2020ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (ADMIN 3 نے صفحہ میلاد کی رتیا دھوم یہ تھِی کو بجانب معراج کی رتیا دھوم یہ تھِی منتقل کیا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : ممتاز گنگوہی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

معراج کی رتِیا دھوم یہ تھی، اِک راج دُلارا آوت ہے

لولاک کا سہرا سرسو ہے، وہ احمد پیارا آوت ہے


حُوروں نے کہا جب بِسمِ اللہ، غِلماں نے پُکارا اِلاّ اللہ

خُود رب نے کہا مَاشَااللہ، محبوب ہمارا آوت ہے


جبریلِ امیں یہ کہتے چلے، اے عرشیو تُمرے بھاگ جگے

تعظیم کو سب ہو جاؤ کھڑے، سرادار تمہارا آوت ہے


یٰسیں کی چمک ہے داتن میں، طٰہٰ کا کرشمہ آنکھن میں

وَالفَجَر کا جلوہ گالن میں، وہ عرش کا تارا آوت ہے


مَازَاغ کا کجلہ نہیں بھرے، وَالشّمس کا بٹنہ مُکھ پہ مَلے

ہے میم کا گھونگھٹ سہرے تَلے، وہ رب کا سنوارا آوت ہے


دھرتی سے اُٹھا آفاق چڑھا، مُمتاز یہ غُل تھا چاروں طرف

لو حَقّ سے ملنے صَلِّ عَلٰے، سردار ہمارا جاوت ہے


مزید دیکھیے