"ضیائے مہر و مہ و کہکشاں جہاں سے ہے ۔ ذوالفقار علی دانش" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: ضیائے مہر و مہ و کہکشاں جہاں سے ہے خوشا نصیب کہ نسبت مجھے وہاں سے ہے خدا نے خود انھیں اپنا شریکِ ا...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ }}
شاعر: [[ذوالفقار علی دانش ]]
{{نعت 2}}
ضیائے مہر و مہ و کہکشاں جہاں سے ہے  
ضیائے مہر و مہ و کہکشاں جہاں سے ہے  



نسخہ بمطابق 21:22، 8 جولائی 2017ء


شاعر: ذوالفقار علی دانش

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ضیائے مہر و مہ و کہکشاں جہاں سے ہے

خوشا نصیب کہ نسبت مجھے وہاں سے ہے


خدا نے خود انھیں اپنا شریکِ اسم کیا

رحیم کہنا انھیں شرک پھر کہاں سے ہے ؟


حضور خود جو بہ نفسِ نفیس ہیں موجود

مدینہ اس لیے ذی شان کل جہاں سے ہے


جہاں پہ سر کو جھکاتے ہیں قدسیانِ فلک

مری بھی نسبت اُسی کوئے مہرباں سے ہے


گدائے کوچۂِ سلطانِ دو جہاں ہوں میں

زمین پر ہوں مگر ربط آسماں سے ہے


غلامِ شاہِ مدینہ یہ بات جانتے ہیں

وہیں سے اٹھّے گا ، نسبت جسے جہاں سے ہے


عطا ہوا ہے قرینہ جو نعت گوئی کا

مرا کمالِ سخن بس اسی بیاں سے ہے


رسولِ پاک سے نسبت ہے شہرِ طیبہ کو

زمیں کا خطّہ ہے ، برتر پہ آسماں سے ہے


گناہگاروں کی بخشش ہو یا صراط کا پُل

نجاتِ دائمی دانش بس اُن کی "ہاں" سے ہے