"دھوپ سے گذرے جو ہم صلے علی پڑھتے ہوئے" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: نعیم اختر خادمی بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت}} === دھوپ سے گذرے جو ہم صلے علی پڑھت...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 8: سطر 8:
دھوپ سے گذرے جو ہم صلے علی پڑھتے ہوئے
دھوپ سے گذرے جو ہم صلے علی پڑھتے ہوئے


آ گیا  ابرِ  کرم  صلے  علی  پڑھتے  ہوئے
آ گیا  ابرِ  کرم  صلے  علی  پڑھتے  ہوئے





نسخہ بمطابق 03:38، 23 جولائی 2022ء


شاعر: نعیم اختر خادمی

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دھوپ سے گذرے جو ہم صلے علی پڑھتے ہوئے

آ گیا ابرِ کرم صلے علی پڑھتے ہوئے


خود بخود تحریر ہو جائے گی نعتِ مصطفی

رکھ دو کاغذ پر قلم صلے علی پڑھتے ہوئے


اور بھی باطن کو اپنے پاک کرنے کے لئے

کررہا ہوں خود پہ دم صلے علی پڑھتے ہوئے


گاہِ گاہِ ان بزرگو ں کی طرف بھی دیکھئے

ہو گئے جو محترم صلے علی پڑھتے ہوئے


منزلیں خود بڑ ھ کے آجائیں گی استقبال کو

تم اٹھاؤ تو قدم صلے علی پڑھتے ہوئے


دیکھتے رہتے ہیں آئے دن تصور میں نعیم ؔ

گنبدِ خضریٰ کو ہم صلے علی پڑھتے ہوئے