"مری زبان سے ذکر رسول ہونے لگا" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 19: سطر 19:
خدا نے اپنے لئے چن لیا محمد کو  
خدا نے اپنے لئے چن لیا محمد کو  


پھر اس کے بعد وحی کا نزول ہونے لگا گا
پھر اس کے بعد وحی کا نزول ہونے لگا  





حالیہ نسخہ بمطابق 10:50، 18 جولائی 2022ء


شاعر: شکیل اعظمی

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مری زبان سے ذکر _ رسول ہونے لگا

تو کیا میں اپنے خدا کو قبول ہونے لگا


خدا کی حمد محمد کی نعت کہتے ہوئے

لکھا کچھ اور توکار _ فضول ہونے لگا


خدا نے اپنے لئے چن لیا محمد کو

پھر اس کے بعد وحی کا نزول ہونے لگا


نبی کے نقش _قدم پر سفر میں نکلا تھا

ہوا چلی تو میں رستے کی دھول ہونے لگا


ملال ہوتا ہے اب سنتوں کے چھٹنے پر

ثواب _ نعت ابھی سے وصول ہونے لگا