"غلام مصطفی تبسم" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
|||
سطر 45: | سطر 45: | ||
تھا وہ تنگ ظرفئی دامن پہ پشیماں تجھ سے | تھا وہ تنگ ظرفئی دامن پہ پشیماں تجھ سے | ||
====رخشندہ تیرے حسن سے رخسار یقیں ہے==== | |||
[[زمرہ: نعت گو شعراء]] | [[زمرہ: نعت گو شعراء]] | ||
نسخہ بمطابق 07:53، 24 جنوری 2017ء
نمونہ کلام
آپ آئے ہیں تو محفل پہ شباب آیا ہے
آپ آئے ہیں تو محفل پہ شباب آیا ہے
بزم ہستی کا ہوا حسن نمایاں تجھ سے
سر بلند اور ہوا دہر میں آدم کا وقار
ارجمند اور ہوئی عظمت انساں تجھ سے
وہ تگ و تاز کہ دی تیزی دوراں کو شکست
وہ تب و تاب کہ سایہ تھا گریزاں تجھ سے
خفت عجز سے کفر اور نگوں سار ہوا
استوار اور ہوئی سطوط ایماں تجھ سے
تجھ سے تاریک فضاوں کو ملی کسو ت نور
عظمت شام بنی صبح درخشاں تجھ سے
شور اٹھا کے غریبوں کے مددگار آئے
دردمندوں کو ملا درد کا در ماں تجھ سے
اہل زر کو ہوا احساس فرد مائیگی کا
ایسے پرمایہ ہوا ہر تہی داماں تجھ سے
وسعت جود و سخا دیکھ کے تیرا سائل
تھا وہ تنگ ظرفئی دامن پہ پشیماں تجھ سے