"راحت اندوری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{ بسم اللہ }} link=راحت اندوری زمرہ : شعراء زمرہ: بھارت {{ٹکر 1 }} {{#ev:youtube|https://www.youtu...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 7: سطر 7:


{{ٹکر 1 }}
{{ٹکر 1 }}
{{#ev:youtube|https://www.youtube.com/watch?v=6KuUVA9nJm8|800|center| دل میں اترتے حرف ۔ احمد ندیم قاسمی
{{#ev:youtube|https://www.youtube.com/watch?v=6KuUVA9nJm8|800|center| راحت اندوری نعتیہ کلام پیش کرتے ہوئے
  |frame}}  
  |frame}}  



نسخہ بمطابق 18:23، 11 اگست 2020ء


Rahat indori.jpg

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
راحت اندوری نعتیہ کلام پیش کرتے ہوئے


نعتیہ شاعری

اگر نصیب قریبِ درِ نبی ہو جائے

مِری حیات مِری عُمر سے بڑی ہو جائے


اندھیرے پائوں نہ پھیلا سکیں زمانے میں

درود پڑھیے کہ ہر سمت روشنی ہو جائے


گزرتا کیسے ہے ایک ایک پل مدینے میں

اگر سنانے پہ آئوں تو اِک صدی ہو جائے


درِ حبیب سے ہر بار واپسی کے وقت

دُعا یہ مانگی کہ اک اور حاضری ہو جائے


بنامِ ساقیِ کوثر، بنامِ ختمِ رُسل

شرابِ عشق جو پی لے وہ جنتی ہو جائے


میں "میم" "ح" لکھوں پھر "میم" اور "دال" لکھوں

خدا کرے کہ یونہی ختم زندگی ہو جائے



مری حیات مری کائنات آنکھوں میں

وہ ذاتِ پاک وہ ذاتِ صفات آنکھوں میں

درِ حضور کو رکھتا ہوں پتلیوں کی طرح

یہ دیکھ یہ رہی میری نجات آنکھوں میں


کچھ دن سے مری سوچ کی گہرائی بڑھ گئی

کچھ دن سے مرے فکر کی اونچائی بڑھ گئی

نعلین جب سے آپ کے دیکھے ہیں خواب میں

محسوس ہو رہا ہے کہ بینائی بڑھ گئی




بند آنکھیں ہیں چار سو ہیں آپ

اس اجالے کی آبرو ہیں آپ

نعت پڑھتا ہوں اور لرزتا ہوں

ایسا لگتا ہے روبرو ہیں آپ


وفات

2020 میں پھیلنے والے کرونا کی وبا ادب کے بہت سے روشن چراغوں کو گل کر گئی ۔ راحت اندوری بھی "کرونا" کا شکار ہوئے ۔ اسی کی وجہ سے دل کے دو دورے پڑے اور وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ راحت اندوری 11 اگست 2020 کو ستر سال کی عمر میں ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئے ۔