"تو کجا من کجا ۔ بشریٰ فرخ" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ }}
{{بسم اللہ }}


کتاب :  [[ تو کجا من کجا ]]
کتاب :  [[ تو کجا من کجا ۔ بشریٰ فرخ | تو کجا من کجا ]]


شاعرہ : [[بشری فرخ ]]
شاعرہ : [[بشری فرخ ]]

حالیہ نسخہ بمطابق 22:41، 12 مئی 2019ء


کتاب : تو کجا من کجا

شاعرہ : بشری فرخ

تحریر : عارف قادری


طیبہ کو ہی ہم راہ گزر کرتے رہے ہیں

یوں حق و صداقت کا سفر کرتے رہے ہیں

انداز ترے حُسنِ تکلم کے عجب تھے

جو دشمنِ جاں پر بھی اثر کرتے رہے ہیں

۔۔

کہتی رہوں آقا میں تری نعت مسلسل

ہوتے رہیں یہ کشف و کرامات مسلسل

کٹ جاۓ سہولت سے، اگر جود و کرم کی

مِلتی رہے بس آپ سے خیرات مسلسل

یہ معطر و معنبر اشعار محترمہ بشریٰ فرخ صاحبہ کے ہیں جو اُن کے حال ہی میں شاٸع ہونے والے نعتیہ مجموعے ”تُو کُجا من کُجا“ سے لیے گۓ ہیں۔ بشریٰ فرخ ہمارے معاصر ادبی منظر نامے پر نمایاں ایک اہم نام ہے جو اردو شاعری اور سفر نامہ نویسی کے حوالے سے معروف ہے۔ ان کے ایک نعتیہ مجموعہ ”ورفعنا لک ذکرک“ پر انہیں حکومت کی جانب سے قومی سیرت ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ بشریٰ فرخ کا تعلق پشاور سے ہے، اردو کے علاوہ ہندکو زبان میں بھی شاعری کرتی ہیں۔