"وہی ہے خوف جو کم مائیگی کا ہوتا ہے۔سعود عثمانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 38: سطر 38:




=== مزید دیکھیے ===
=== نعت ورثہ " سال 2017بہترین نعت کی تلاش" کے باقی شعراء اور کلام  ===


[[وہی ہے خوف جو کم مائیگی کا ہوتا ہے۔سعود عثمانی |سعود عثمانی ]] |
[[وہی ہے خوف جو کم مائیگی کا ہوتا ہے۔سعود عثمانی |سعود عثمانی ]] |

حالیہ نسخہ بمطابق 10:25، 3 جنوری 2018ء


شاعر : سعود عثمانی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وہی ہے خوف جو کم مائیگی کا ہوتا ہے

اگرچہ شوق تو نعت نبی کا ہوتا ہے


میں چاہتا ہوں کہ تشبیب سے گریز کروں

اگر تو اذن قصیدہ گری کا ہوتا ہے


فراقِ شہر نبی کی بھی قدر کر مرے دوست

عجیب ذائقہ اس تشنگی کا ہوتا ہے


یہ اک سبق بھی پیمبر سے روشنی کو ملا

کہ سب سے تیز سفر جسم ہی کا ہوتا ہے


میں زندہ نعت لکھوں اور زندہ رہ جاؤں

وگرنہ فائدہ کیا شاعری کا ہوتا ہے


سعود نعت کا رتبہ وہی ہے شاعری میں

جو ساری خلق میں پیغمبری کا ہوتا ہے


نعت ورثہ " سال 2017بہترین نعت کی تلاش" کے باقی شعراء اور کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سعود عثمانی |