"مہر و مہ و انجم کی، تنویر کا وہ باعث" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: ===نعت رسول مقبولﷺ=== شاعر: سلمان رسول مہر و مہ و انجم کی، تنویر کا وہ باعث انساں کی زمانے میں،...)
 
سطر 1: سطر 1:
شاعر: [[سلمان رسول]]


===نعت رسول مقبولﷺ===
===نعت رسول مقبولﷺ===
شاعر: [[سلمان رسول]]


[[مہر و مہ و انجم کی، تنویر کا وہ باعث]]
[[مہر و مہ و انجم کی، تنویر کا وہ باعث]]

نسخہ بمطابق 10:29، 4 جنوری 2017ء

شاعر: سلمان رسول

نعت رسول مقبولﷺ

مہر و مہ و انجم کی، تنویر کا وہ باعث

انساں کی زمانے میں، توقیر کا وہ باعث

تخلیق بشر کا بھی، کارن ہیں مرے آقا

ہیں خانہ ہستی کی، تعمیر کا وہ باعث

گو خالق ارض و سما، موجود ہے، دائم ہے

ہیں اس کے تعارف کا، تکبیر کا وہ باعث

ایجاب دعاؤں کا، ہے ان کے حوالے سے

سب خوابوں کی ہیں اپنے، تعبیر کا وہ باعث

آلائش عصیاں سے، فتنوں سے جہالت سے

ہیں باطنِ عالَم کی، تظہیر کا وہ باعث