"آنکھوں کا چین دل کا سہارا ہے یا نبی ۔ فوزیہ شیخ" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) م (Admin نے صفحہ آنکھوں کا چین دل کا سہارہ ہے یا نبی کو بجانب آنکھوں کا چین دل کا سہارا ہے یا نبی ۔ فوزیہ شیخ منتقل کیا) |
(کوئی فرق نہیں)
|
نسخہ بمطابق 19:47، 17 ستمبر 2017ء
شاعرہ: فوزیہ شیخ
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
آنکھوں کا چین دل کا سہارا ھے "یا نبی ؐ
ہر لا علاج مرض میں چارہ ھے "یانبی"
دل کو سکون آیا مقدر سنور گیا
جب بھی مصیبتوں میں پکارا ھے "یا نبی"
وہ نور بن کے آئے ہیں درظلمت ِ لحد
طوفانِ ِحشر میں بھی کنارہ ھے "یا نبی ؐ "
دامن میں میرے صرف اک عشق ِ رسول ھے
ورنہ تو زندگی یہ خسارہ ھے "یا نبی ؐ
روضے کی جالیو ں پہ ہے قربان زندگی
قدموں میں تیرے موت گوارا ھے "یا نبی ؐ
پڑھ کے درودچومتی گنبد کو یہ ھوائیں
جنت سے بھی حسیں یہ نظارہ ھے "یا نبی "
یہ رب کی رحمتوں کا ھے ہم پر نزول جو
محبوب ہم پہ اپنا اتارا ھے "یا نبی"