"کوئے نبی سے آنہ سکے ہم راحت ہی کچھ ایسی تھی ۔ احمد علی حاکم" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}
[[زمرہ: خاص نعتیں]]


شاعر: [[احمد علی حاکم]]
شاعر: [[احمد علی حاکم]]

حالیہ نسخہ بمطابق 14:34، 15 اگست 2017ء


شاعر: احمد علی حاکم

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کوئے نبیﷺ سے آنہ سکے ہم راحت ہی کچھ ایسی تھی

یاد رہی نہ جنت ہم کو وہ جنت ہی کچھ ایسی تھی


تکتے رہے یوسفؑ جیسے بھی حشر میں ان کے چہرے کو

جب پوچھا تو کہنے لگے وہ صورت ہی کچھ ایسی تھی


بولو اے جبریلؑ کہ ان کے کیوں کرتلوے چومے تھے

کہنے لگے جبریلؑ کہ ان کی عظمت ہی کچھ ایسی تھی


دنیا میں سرکارﷺ کی نعتیں پڑھتے رہے ہر اک لمحہ

قبر میں بھی تھی نعت لبوں پر عادت ہی کچھ ایسی تھی


پاس بلایا پاس بٹھایا جلوہ دکھایا خالق نے

یہ تو آخر ہونا ہی تھا چاہت ہی کچھ ایسی تھی


قبر میں حاکم جب پہنچے تو ہنس کے نکیروں نے دیکھا

کیوں نہ فرشتے پیار سے ملتے نسبت ہی کچھ ایسی تھی