"وہ کیا جہاں ہے جہاں سب جہاں اترتے ہیں ۔ ارشد محمود ناشاد" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 31: سطر 31:


==== کلام میں نعت خوانوں کی پذیرائی ====
==== کلام میں نعت خوانوں کی پذیرائی ====
[http://naatview.com/1699-2/ | ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد کی آواز میں]

نسخہ بمطابق 05:38، 24 جولائی 2017ء


شاعر: ارشد محمود ناشاد

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

وہ کیا جہاں ہے جہاں سب جہاں اترتے ہیں

وہ کیا زمیں ہے جہاں آسماں اترتے ہیں


ترے چمن سے خزاں کا گزر نہیں ہوتا

ترے چمن میں گل جاوداں اترتے ہیں


بس اک بار وہ شہر جمال دیکھنا ہے

جہاں پہ مہر و مہ و کہکشاں اترتے ہیں


نگاہ شوق نے خوابوں میں جن کو دیکھا ہے

بیاض دل سے وہ منظر کہاں اترتے ہیں


خدا کا شکر ہے کہ نسبت ہے اس دیار کے ساتھ

پئے سلام ملائک جہاں اترتے ہیں

کلام میں نعت خوانوں کی پذیرائی

| ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد کی آواز میں