"دل درد سے بسمل کی طرح لوٹ رہا ہو ۔ حسن رضا خان" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
|||
سطر 3: | سطر 3: | ||
شاعر : [[حسن رضا خان]] | شاعر : [[حسن رضا خان]] | ||
==== نعت | ==== {{نعت }} ==== | ||
دل درد سے بسمل کی طرح لوٹ رہا ہو | دل درد سے بسمل کی طرح لوٹ رہا ہو |
نسخہ بمطابق 17:25، 4 ستمبر 2017ء
شاعر : حسن رضا خان
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
دل درد سے بسمل کی طرح لوٹ رہا ہو
سینے پہ تسلی کو ترا ہاتھ دھرا ہو
گر وقت اجل سر تری چوکھٹ پہ جھکا ہو
جتنی ہو قضا ایک ہی سجدے میں ادا ہو
دیکھا انہیں محشر میں تو رحمت نے پکارا
آزاد ہے جو آپ کے دامن سے بندھا ہو
آتا ہے فقیروں پہ انہیں پیار کچھ ایسا
خود بھیک دیں اور خود کہیں منگتوں کا بھلا ہو
فردوس کے باغوں سے ادھر مل نہیں سکتا
جو کوئی مدینہ کے بیاباں میں گما ہو
دے ڈالیے اپنے لب جاں بخش کا صدقہ
اے چارہ دل ! درد حسن کی بھی دوا ہو
نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی
| سید فصیح الدین سہروردی کی آواز میں