"رحمت برس رہی ہے محمد کے شہر میں ۔ ریاض الدین سہروردی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : ریاض الدین سہروردی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== رحمت برس رہی ہے محم...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 35: سطر 35:


ایسی شمع جلی ہے محمد کے شہر میں
ایسی شمع جلی ہے محمد کے شہر میں
=== نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی  ===





نسخہ بمطابق 06:34، 25 اپريل 2017ء


شاعر : ریاض الدین سہروردی


نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

رحمت برس رہی ہے محمد کے شہر میں

ہر شے میں تازگی ہے محمد کے شہر میں


ہر ایک بھر رہا ہے یہاں دامن مراد

مخلوق آ رہی ہے محمد کے شہر میں


دولت سکوں کی ہر جگہ ہم ڈھونڈتے رہے

آخر یہ مل گئی ہے محمد کے شہر میں


ہر سمت آ رہی ہیں صدائیں درود کی

اک دھوم سی مچی ہے محمد کے شہر میں


ایسا لگا کے سامنے خود آ گئے حضور

اک نعت جب پرہی ہے محمد کے شہر میں


روشن ہیں جس کے نور سے دونوں جہاں ریاض

ایسی شمع جلی ہے محمد کے شہر میں


نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی

مزید دیکھیے

ریاض الدین سہروردی