"کب بگڑی بناو گے، کب در پہ بلاو گے ۔ ریاض سہروردی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : ریاض الدین سہروردی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== کب بگڑی بناو گے، کب...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 59: سطر 59:


سرکار بلاتے ہیں، تم نعت سناو گے
سرکار بلاتے ہیں، تم نعت سناو گے
=== نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی  ===





نسخہ بمطابق 06:20، 25 اپريل 2017ء


شاعر : ریاض الدین سہروردی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

کب بگڑی بناو گے، کب در پہ بلاو گے

امید ہے عاصی کو سرکار نبھاو گے


سیراب کب کروگے کب یہ تشنہ جگر میرا

کب اپنی محبت کا اک جام پلاو گے


کب آئے گا وہ لمحہ، کب آئے گی وہ ساعت

اک بار کبھی آقا جب خواب میں آوگے


چھوٹا سا ہے منہ میرا، پر بات بڑی سی ہے

کیا آپ میرے دل کی بستی بھی بساو گے


اٹھ جائیں گے سب پردے دیدارِ خدا ہوگا

والیل کی زلفوں کو جب رخ سے ہٹاو گے


جس چہرہ انور پر رہتی نظر رب کی

کب ایک جھلک اس کی عاصی کو دکھاو گے


آو کہ سنیں نعتیں ہم رحمت عالم کی

احساس کرم ہوگا تسکین سی پاو گے


امید ہے مجھ جیسے عاصی کو سرِ محشر

دامن میں شفاعت کے سرکار چھپاو گے


پروانہ صفت اس پہ ہوجائے گا دل قربان

جب اس میں شمع اپنی الفت کی جلاو گے


ہو جائے گا صاف اپنا دامن یہ گناہوں سے

آنکھوں سے ندامت کے جب اشک بہاو گے


اے کاش ریاض آئے مژدہ یہ مدینے سے

سرکار بلاتے ہیں، تم نعت سناو گے


نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی

مزید دیکھیے

ریاض الدین سہروردی