"چاند سورج ترے ، ہر ایک ستارہ تیرا ۔ لالہ صحرائی" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: لالہ صحرائی === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم === چاند سورج ترے ، ہر ایک ستار...) |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
||
سطر 39: | سطر 39: | ||
جھلملاتا ہے مرے ذہن میں روضہ تیرا | جھلملاتا ہے مرے ذہن میں روضہ تیرا | ||
=== رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا === | === رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا === | ||
[[نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25 ]] | [[نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25 ]] |
حالیہ نسخہ بمطابق 19:41، 27 مارچ 2017ء
شاعر: لالہ صحرائی
نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
چاند سورج ترے ، ہر ایک ستارہ تیرا
ظلمتِ دہر میں ہر سو ہے اجالا تیرا
گو ترے عہدِ مبارک سے رہا ہوں محروم
تیری سیرت میں نظرآتا ہے چہرہ تیرا
تیری امت ، تری نسبت کے شرف سے زندہ
تیری نکہت سے مہکتا رہا صحرا تیرا
معجزہ تیری نبوت کاہے کتنا روشن
یعنی ہے مصحفِ قرآں ، یدِ بیضا تیرا
چاہیے خیر کے ایوان کی تعمیر اگر
کام اس کام میں دیتا ہے سراپا تیرا
شبِ دنیا میں ضیا تیری ہے ، اے ماہِ عربؐ
فرش سے عرش تلک طاری ہے ہالہ تیرا
شعر لکھتا ہوں تری نعت کا ، جب بھی آقاؐ
جھلملاتا ہے مرے ذہن میں روضہ تیرا