"یہ دنیا اک سمندر ہے مگر ساحل مدینہ ہے ۔ فخری" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: فخری === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم === یہ دنیا اک سمندر ہے مگر سا...) |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
||
سطر 37: | سطر 37: | ||
=== مختلف آوازوں میں === | === مختلف آوازوں میں === | ||
[ http://www.naatview.com/677-2/ عابد روف قادری کی آواز میں ] | [http://www.naatview.com/677-2/ عابد روف قادری کی آواز میں] |
نسخہ بمطابق 04:45، 5 مارچ 2017ء
شاعر: فخری
نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
یہ دنیا اک سمندر ہے مگر ساحل مدینہ ہے
ہر اک موج بلا کی راہ میں حائل مدینہ ہے
مدینے کے مسافر تجھ پہ میرے جان و دل قربان
تیری آنکھیں بتاتی ہیں تیری منزل مدینہ ہے
زمانہ دھوپ ہے اور چھاؤں ہے بس اک بستی میں
یہ دنیا جل کے بجھ جاتی مگر شامل مدینہ ہے
جہاں عشاق بستے ہوں وہ بستی ان کی بستی ہے
جہاں پہ ذکر ہو ان کا وہی محفل مدینہ ہے
شرف مجھ کو بھی حاصل ہے محمد کی غلامی کا
میں اتنی دور ہوں لیکن مجھے حاصل مدینہ ہے
کرم کتنا ہے فخری ان کی ذات پاک کا مجھ پر!
وہ میرے دل میں رہتے ہیں میرا بھی دل مدینہ ہے