"حسن رضا خان بریلوی" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====دل میں ہو یاد تری گوشئہ تنہائی ہو==== دل میں ہو یاد تری گوشئہ تنہائی ہو پھر تو خلوت...) |
|||
سطر 47: | سطر 47: | ||
اس کی نظروں میں ترا جلوہ زیبائی ہو | اس کی نظروں میں ترا جلوہ زیبائی ہو | ||
====ذات والا پہ بار بار درود==== | |||
===شراکتیں=== | ===شراکتیں=== |
نسخہ بمطابق 14:47، 23 جنوری 2017ء
نمونہ کلام
دل میں ہو یاد تری گوشئہ تنہائی ہو
دل میں ہو یاد تری گوشئہ تنہائی ہو
پھر تو خلوت میں عجب انجمن آرائی ہو
آستانہ پہ ترے سر ہو اجل آئی ہو
اور اے جان جہاں تو بھی تماشائی ہو
خاک پامال غریباں کو نہ کیوں زندہ کرے
جس کے دامن کی ہوا باد مسیحائی ہو
اس کی قسمت پہ خدا تخت شہی کی راحت
خاک طیبہ پہ جسے چین کی نیند آئی ہو
تاج والوں کی یہ خواہش ہے کہ ان کے در پر
ہم کو حاصل شرف ناصیہ فرسائی ہو
اک جھلک دیکھنے کی تاب نہیں عالم کو
وہ اگر جلوہ کریں کون تماشائی ہو
آج جو عیب کسی پر نہیں کھلنے دیتے
کب وہ چاہیں گے مری حشر میں رسوائی ہو
کبھی ایسا نہ ہوا ان کے کرم کے صدقے
ہاتھ کے پھیلنے سے پہلے نہ بھیک آئی ہو
بند جب خواب اجل سے ہوں حسن کی آنکھیں
اس کی نظروں میں ترا جلوہ زیبائی ہو