"محمد علی جوہر" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====تنہائی کے سب دن ہیں ، تنہائی کی سب راتیں==== تنہائی کے سب دن ہیں، تنہائی کی سب راتی...)
 
م (Admin نے صفحہ محمد علی جوہر کو بجانب مولانا محمد علی جوہر منتقل کیا)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 18:01، 20 جنوری 2017ء

نمونہ کلام

تنہائی کے سب دن ہیں ، تنہائی کی سب راتیں

تنہائی کے سب دن ہیں، تنہائی کی سب راتیں

اب ہونے لگیں ان سے ، خلوت میں ملاقاتیں


ہر لحظہ تشفی ہے، ہر آن تسلی ہے

ہر وقت ہے جوئِی ، ہر دم ہیں مدا راتیں


کوثر کے تقاضے ہیں، تسنیم کے وعدے ہیں

ہر روز یہی چرچے ، ہر روز یہی باتیں


معراج کی سی حاصل ، سجدوں میں ہے کیفیت

اک فاسق و فاجر ہیں، اور ایسی کراماتیں؟


بے مایہ سہی لیکن، شاید وہ بلا بھیجیں

بھیجی ہیں در ودوں کی کچھ ہم نے بھی سوغاتیں

شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی